May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 ضلع کرم: کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

ضلع کرم:  وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے. امدادی کارروائی کے دوران ایک مزدور کی لاش اور چار کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا. فوری طور دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *