May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اگلے میچز میں رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا:پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اگلے میچز میں رضوان کی شمولیت کا فیصلہ رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آج ٹریننگ سیشن میں شامل نہیں انہیں آرام دیا گیا ہے،محمد رضوان کے اسکین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کچھ عرصے سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *