May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آئل ٹینکرز اونر کی ہڑتال ، پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے ناپ تول میں کمی کیخلاف پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرکے ہڑتال کی جارہی ہے ۔ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی۔ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا۔میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *