May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی شروع 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عیدالفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔مختلف شہروں سے پردیسی اپنے پیاروں کو چھوڑنے کا غم اور اداس چہروں کے ساتھ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں، اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد لاہور واپس آ رہی ہے۔پردیسیوں کی واپسی کے باعث شہر کے لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر بھی رش دیکھنے میں آ رہا ہے، سرکاری، غیر سرکاری ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ واپس لاہور پہنچ رہے ہیں۔پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیاں گزرنے کا پتا ہی نہیں چلا، روزی کی خاطر اپنے پیاروں سے دور ہیں مگر عید پر ان کے ساتھ خوب لطف اٹھایا، اب کام کرنے کا وقت ہے۔یاد رہے عید کے موقع پر پردیسیوں کی بڑی تعداد میں آبائی علاقوں میں واپسی کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *