May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد:  پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے. پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانہ پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے، ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام میں ناکام رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *