May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ثروت گیلانی نے عید پر بیٹی کا چہرہ دکھا دیا

پاکستانی معروف اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے خاوند ڈاکٹر فہد مرزا نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی ننھی پری ’ایلا نور‘ کی منہ دکھائی کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے عید کے پہلے روز کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

مذکورہ پوسٹ میں ثروت گیلانی کو ہلکے گلابی جوڑے میں بیٹی کو گود میں اُٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے تقریباً 4 ماہ قبل پیدا ہونے والی بیٹی ایلا نور کو بھی اپنے کپڑوں سے میچنگ کرتا پاجامہ پہنایا ہے.اداکارہ نے مداحوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ سب کو عید مبارک۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *