May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید30 فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، کل سے اب تک مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق چارماہ کی پُرتشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج نے انخلا شروع کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں کی بھی اپنے گھروں کو واپسی ہورہی ہے ۔تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھروں کی شناخت مشکل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو 6 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک بن چکی ہے، اس جنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی 17 لاکھ آبادی (کل آبادی کا 70 فیصد) کو نقل مکانی کرنی پڑی۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں خوراک سمیت بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ بنیادی شہری انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *