May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
چھٹیوں پر جانے والے گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کی جانب سے عید کی چھٹیوں پر جانے والے افراد کو گھر چھوڑنے سے پہلے پولیس اسٹیشن پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے سیکورٹی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر جانے والے مناسب سکیورٹی انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ وہ گھر اخبار نہ پھینکے۔ گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن اطلاع دیں اور گھر کو مکمل لاک کریں اور تسلی کرکے گھر چھوڑیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس آپ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *