April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے بند

 شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *