April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نوازشریف دل کی 3 سالہ مریض بچی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) میاں نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔ کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ میاںنواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔ عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو میں کہا کہ “آپ کیسی ہو، ٹھیک ہو نہ اب ماشاء اللہ”۔ عنایہ دیکھو، ببر شیر آپ سے ملنے آیا، خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھرا گئی۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر شفقت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *