April 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 محکمہ موسمیات کی بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے آج سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیش تر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کے باعث سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت بعض نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے۔دوسری طرف کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گلگت، لکی مروت اور بنوں سمیت کرک اور وزیرستان میں بارش بھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *