April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
محسن نقوی کی پشاور آمد :علی امین گنڈاپور نے استقبال کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس پہنچے جہاں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انکا خیبر مقدم کیا۔تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات بھی کی ،صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ۔دونوں رہنماؤں نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکیا ،چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ،محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت بھی کردی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *