April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے:چینی سفارتخانہ

پاکستان میں چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردحملوں کی مذمت کی ہے۔چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردی کاشکارافرادسےاظہارتعزیت کیا ، چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتخانےاورقونصل خانوں نے ہنگامی اقدامات شروع کردیئےہیں.پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے  پہنچے جہاں انہوں نے چینی سفیرسےبشام دہشتگردحملےمیں5چینی باشندوں کی ہلاکت پرتعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کےاہلِخانہ کےساتھ ہیں،واقعےکی اعلی ٰسطح اورجلدتحقیقات کرکےذمہ داروں اورسہولت کاروں کوسزادیں گے۔ملاقات میں وزیراعظم نےچینی صدراورچینی وزیراعظم کیلئےواقعے کےحوالےسےتعزیتی پیغام دیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی ایسی مذموم کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدینگے۔سی پیک دشمنوں نےپھرسےایسی بزدلانہ حرکت سےاسےمتزلزل کرنے کی سازش کی،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،اس موقع پر چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانےآمداورواقعےکی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پرشکریہ ادا کیا۔چینی سفیر نےوزیراعظم شہبازشریف کےپاک چین دوستی کےحوالےسےعزم کی تعریف کی،وفاقی وزرا اسحاق ڈار،محسن نقوی اورعطاتارڑبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے. دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *