April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ن لیگ ملک کو بحرانوں سے نکال کر غربت، مہنگائی میں کمی لائے گی: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنا کر غربت و مہنگائی میں واضح کمی لائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی حقیقی ترجمانی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں  نے کہا پنجاب حکومت بے روزگاری کے خاتمہ اور نوکریوں کے وعدہ کی تکمیل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *