April 23, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شانگلہ میں گاڑی پر خود کش حملہ :5غیر ملکیوں سمیت 6ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں  بشام کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں  5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کےمطابق  شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے  بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔واقعے کے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز  نےگھیرے میں لے لیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *