April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی دھوم ہے۔ برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کے عوض حاصل کر لیا۔

نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریباً ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے۔

پاکستان کے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب ہو گئے۔ عماد وسیم کو ٹرینٹ راکٹس نے ایک لاکھ پاؤنڈز میں حاصل کیا جبکہ ویلش فائر نے شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل دوسرے سیزن میں سائن کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کو بھی ایک لاکھ پاؤنڈز معاوضے پر سائن کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *