April 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر خاموشی توڑ دی۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے میری جو ملاقات ہوئی تھی وہ طے شدہ نہیں تھی بلکہ ایک اتفاق تھا، میں ایک دوست کے گھر ناشتہ کر رہا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ وہاں آ گئے۔

ایلون مسک نے کہا کہ میں رواں سال ہونے والے صدراتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی طرح بھی مدد نہیں کر رہا اور نہ ہی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے پیسوں کا تذکرہ کیا ہے۔

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ فنڈ ریزر ایونٹ میں جہاں ٹرمپ اور مسک کی ملاقات ہوئی تھی وہاں کئی امیر ریپبلکن ڈونرز موجود تھے۔

 ٹرمپ اور مسک کی ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد  ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ میں فنڈز کے ذریعے کسی امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

اس انٹرویو میں بھی ایلون مسک نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میں کسی امیدوار کو فنڈز نہیں دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *