April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/customessayonline.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ریاست گجرات میں یونیورسٹی ہاسٹل میں غیرملکی مسلم طلبا پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں کے حملے میں 5 طلبا زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق تراویح کی ادائیگی کے دوران انتہا پسندوں نے یونیورسٹی طلبا پر حملہ کیا، ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علموں کا تعلق افغانستان، سری لنکا، ترکمانستان اور افریقی ممالک سے ہے۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وزیراعظم اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے میں مداخلت کریں گے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *